حسیب افغانستان میں پولیس افسرتھا۔ اب وہ پیانو فا بریک کمیونٹی سنٹر کے کیفے الکانٹرا میں باورچی خانے میں کام کرتا ہے۔
جب حسیب (28) 2015 میں بیلجیم آیا تھا تو اس کے گمان میں نہیں تھا کے وہ کچھ سال بعد ایک پیشہ ور باورچی بن جاۓ گا۔ حسیب: میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کھانا پکانے کے ساتھ کچھ کروں گا۔ افغانستان میں، میں نے ایک بالکل مختلف پیشے میں ایک پولیس اہلکار کے طور پر کام کیا۔ میں باورچی خانے میں اپنی ماں کی مدد کرتا تھا، لیکن وہ مدد یہی تک محدود تھی۔
حسیب باورچی خانے میں پولیس افسر سے باورچی تک
ایک پولیس افسر کیسے کیٹرنگ کے شعبے میں اترا؟
میری آمد کے بعد میں نے مختلف افراد سے پوچھا کے مجھے کیا کرنا چاہیے۔ اسی طرح میں بون کے پاس پہنچا۔ میں نے انضمام پروگرام کی پشتوں زبان میں پیروی کئ جس نے میری حقیقتی طور پر مدد کی۔ میں نے ڈچ سیکھی اور بیلجیم کے بارے میں اور رہائش کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی اور کونسی تعلیم / تربیت اور ملازمات کے مواقع یہاں موجود ہیں۔
بون نے اسے دوسری سمجی ثقافتی شظیموں جیسے گروپ انٹرو اور غیر مناقع بخش تنظیم سے رابطے میں لایا۔ حسیب: انہوں نے میری ملازمت کی سمت بندی میں مدد کی اور مجھے خوراک رسائ کیٹرنگ کے شعبے سے جانچ کروائ۔ آخر کار میں COOVI کے پاس پہنچا۔ جہاں پر میں نے باورچی خانے کے کار کن, بڑے باورچی خانے کے کار کن اور باورچی کے نگران کے طور پر تربیت حاصل کی۔ اس دوران میں ٹینس کلب کے ریسٹورنٹ میں رضا کارامہ طور پر بھی کام کرتارہا۔ اس طرح میں نے نۓ کھانوں کو دریافت کیا اور ڈچ زبان کو رہرایا۔
میں یہاں کیا کررہا ہوں؟
حسیب نے اعتراف کیا کے کھانا پکانے کو حقیقی جزبہ بننے میں کچھ وقت لگا تھا۔ حسیب: سچ بتاؤں تو ابتداء میں مالی وجوہات کی بنا پر میں نے یہ کام کیا تھا۔ میں جلد سے جلد کام ڈھونڈنا چاہتا تھا تاکہ اپنے اخراجات پورے کرسکوں جب میں نے نگران باورچی کی حیثیت سے اپنی تربیت کا آغاز کیا تو پہلے سوچا : میں یہاں کیا کررہا ہوں؟ وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے میں باورچی خانے میں کھڑا رہتا تو میں نے اس سے لطف اندوز ہونا شروع کردیا تھا۔ اب میں حقیقت میں اپنے کام کو پسند کرتا ہوں۔ گاۓ کے گوشت کا سٹو اور لاساگانہ
اور حسیب یورپی کھانوں کو پسند کرتا ہے۔ حسیب : افغانستان میں اجزا کی بڑی تعداد یہاں جیسی ہے۔ لیکن ھم مثال کے طور پر زیرہ اور اجوائن زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ گھر پر ھم یورپی اور افغان پکوان کا آمیزہ کھاتے ہیں۔ میری اہلیہ حال ہی میں افغانستان سے آئ ہے اور انہیں لاساگانہ پسند ہے میں نے اسے سکھایا کے اسے کیسےبنایا جاتا ہے۔
گاۓ کے گوشت کا سٹو بھی ھمیں زائقہ دار لگتا ہے یہ میری پسندیدہ بیلجیم کی ڈش ہے۔
اپنا زاتی ریسٹورنٹ
حسیب کا بڑا خواب؟ پھر کبھی پولیس افیسر بن جاو۔ لیکن اس کے لیے راستہ کیا ہے۔ آپ کی زبان کا علم زیادہ ہونا چاہیے اور تعلیم کے لیے اجازت ہونی چاہیے۔ قلیل مدت میں اپنا ریسٹورنٹ چلانا چاہوں گا۔ کاروباری منصوبہ تیار کرنا اور اپنی ڈچ کو بہتر بنانا فل حال میرے منصوبہ کا حصہ ہے۔