میں کس زبان میں اپنے انضمام کورس کی پیروی کر سکتا ہوں؟
ھم عربی ، بلغاریہ ، دری ، انگریزی ، فارسی ، فرانسیی ، ہندی ، پشتو ، پولش ، رومانی ، روسی ، بسیانوی ، تمارایٹ ، تبتی ، ترکی اور اردو میں انضمام کورس پیش کرتے ہیں۔ توجہ: کچھ زبانوں(کے انضمام کے کورس) کو ھم سال میں چند بار پیش کرتے ہیں۔
اگر مجھے اچانک کام مل جاۓ اور میں اب مزید کلاسز کیلیۓ نہیں آسکتا تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ کو اچانک کام مل جاۓ اور اسی وجہ سے آپ مزید کورس کی پیروی نہیں کرسکتے یہ کوی مسٔلہ نہیں ہے۔ آپ کو ھمیں صرف مطلع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ھم آپ کیلیۓ ایک ایسا کورس تلاش کر سکیں جو کہ آپ اپنے کام کے ساتھ یکجا کر سکیں بہرحال شام یا ھفتے کے آخر میں سبق کی پیروی بھی ممکن ہے۔ یہ کلاسز خاص طور پر کام کرنے والے افراد کیلیۓ مخصوص ہے۔
اگلے نصاب کے سلسلے کا آغاز کب ہوگا؟
بون ہر سال آٹھ آغازی لمحات کا اہتمام کرتا ہے اس کا مطلب ہے کے ھم تقریبا ہر دو ماہ میں ایک نیے سلسلے کا آغاز کرتے ہیں۔ موسم گرما میں ھم ایک زیادہ زور دار ٹائم ٹیبل کی پیروی کرتے ہیں اور ایک ماہ بعد ھم دوبارہ آغاز کرتے ہیں۔ اگلی شروعات کی تاریخوں کو دیکھیں۔
انضمام کے پروگرام میں کتنا وقت لگتا ہے؟
انضمام کا پروگرام کون سے چیزوں پر منحصر ہے۔
- سماجی واقفیت کا نصاب ساٹھ گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے ، جو پنچ سے سات ہفتوں تک پھیلا ہوتا ہے۔
- اس کے ساتھ ڈچ کورس بھی شامل ہے۔ ھم آپ کے ساتھ مل کر دیکھیں گے آپ فی ہفتہ کتنے سبق لے سکتے ہیں۔ اگرآپ زوردار یا گہرے پروگرام کی پیروی کرتے ہیں تو آپ جلد از جلد چار ماہ بعد اس کورس کو مکمل کر لیں گے۔ ھم آپ کے تعدد کو آپ کی روانی کے مطابق ترتیب دیتے ہیں اور طے کرتے ہیں کہ آپ کا سفر کتنی مدت لے گا۔
عمومی سوالنامہ بون کیا میں انضمام پروگرام پر عمل کرنے کیلیۓ اہل ہوں؟
آپ بون کے ساتھ انضمام پروگرام کے اہل ہو سکتے ہیں اگر:
- آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے
- برسلز کیپیٹل ریجن کی ایک میونسپلٹی, میں قومی رجسٹر میں رجسٹرڈ ہیں
- غیر ملکی قومیت کے ساتھ.
- یا تو بیلجیم کی شہریت کے ساتھ اگر آپ کی پیدایش غیر ملک کی ہے اور کم از کم والدین میں ایک فرد کی پیداش غیر ملک کی ہے۔
کلاسز کونسے دنوں میں ہوتی ہیں؟
زیادہ تر اسباق پیر سے جمعہ تک ہوتے ہیں۔ تا ھم ہفتے کے آخر میں سبق کی پیروی کرنا ممکن ہے(اگر آپ ہفتے کے دوران نوکری کرتے ہو یا تعلیم حاصل کررہے ہو)
کیا انضمام پروگرام لازمی ہے؟
د 2022 کال له جون میاشتې څخه راهیسې، د برکسل د ټولنیز ادغام پروګرام د ځینو نویو راتلونکو کسانو لپاره الزامي دی چې د اروپایي ټولنې د غړیو هېوادونو څخه بهر هېوادونو څخه راځي.
کیا مجھے ڈچ زبان سیکھنی پڑے گی؟
ڈچ زبان سیکھنا بون کے انضمام پروگرام کا حصہ ہے۔ کیا آپ پہلے سے ہی ڈچ زبان کی اچھی جانچ رکھتے ہیں؟ تب آپکو پروگرام کے اس حصے سے استثناء حاصل ہو سکتی ہے۔ ڈچ سیکھنا آپ کو بہت سارے امکانات پیش کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اس سے آپ تیزی سے نوکری تلاش کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
کیا میں انضمام کے عمل کے بعد بیلجیم کی شہریت حاصل کر سکتا ہوں؟
انضمام کا سرٹیفکیٹ ایک ایسی چیز ہے جو کے آپ کو یقینی طور پر مدد دے گی جب آپ شہریت کی درخواست دینا چاہیں گے یہ سند انضمام کا باضابطہ ثبوت ہے۔ تا ھم انضمام کا سرٹیفکیٹ آپ کے انضمام کو ثابت کرنے کا واحد طریقہ نہیں ہے مثال کے طور پر آپ کا ایک مخصوص مدت سے بیلجیم میں رہاش پزیر ہونا اور کام کا کیا ہونا بھی ضروری ہے۔
کیا میں ایک دستاویز حاصل کرسکتا ہو جو اس بات کا ثبوت دے کہ میں آپ کے ہاں ایک کورس کی پیروی کررہا ہوں؟
کورس کے آغاز کے فورا بعد آپ کا نگران اس حوالے سے آپکی یقینی طور پر مزید مدد کرسکتا ہے۔ اسکے ساتھ آپ کے اندراج کے فوری بعد ، اپکو ایک رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور معاہدے کی فوٹوکاپی وصول ہوتی ہے۔
کیا میں دوسری زبان کے طور پر فرانسیی بھی سیکھ سکتا ہوں؟
دوسری زبان کے طور پر فرانسیی زبان بون کے انضمام پروگرام کا حصہ نہیں ہے۔ اس پروگرام میں ڈچ زبان کا کورس اور اس کی سطح 1.2 شامل ہے اور اپنی مرضی کی زبان (جس میں فرانسیی بھی شامل ہے) میں ایک سماجی رجحان کا کورس شامل ہے۔ کیا آپ ڈچ کے علاوہ فرانسیی زبان بھی سیکھنا چاہتے ہیں تو یقینی طور پر اپنے نگران سے اس سلسلے میں پوچھ سکتے ہیں کے یہ کہاں پر ممکن ہے۔
کیا میں شام کے وقت میں کلاس لے سکتا ہوں؟
آپ شام کی کلاسوں کے اہل ہیں اگر آپ کیلیۓ دن میں آنا ممکن نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کوی نوکری کرتے ہیں یا کسی کورس کی پیروی کر رہے ہیں۔ اس صورت میں آپ کو مقررہ دنوں میں ہفتے میں دو بار سبق ملیں گے۔ بون کی شام کی کلاسز شام چھ سے نو تک ہوتی ہیں۔ بعض کورسز صرف شام میں دیے جاتے ہیں اور دن کے دوران نہیں دیے جاتے۔
مجھے اپنا انضمام کا سرٹیفکیٹ کب ملے گا؟
جب آپ نے پورا پروگرام مکمل کرلیا ہو تو کو آپ اپنی نگران کے زریعے آپ کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کے آپ نے سماجی واقفیت کا کورس مکمل کیا ہے اور ڈچ زبان کی سطح 1.2 مکمل کر لی ہے۔
مجھے کتنی قیمت ادا کرنا ہو گی؟
بون انضمام پروگرام مفت ہے۔ دوسری طرف آپ کو ڈچ زبان کے سبق کیلیۓ استعمال ہونے مواد کی ادایگی کرنا ہوگی۔ اس پہ آپ کی لاگت زیادہ سے زیادہ 45 یوروہ فی لیول ہوگی۔
میں اپنے ڈپلومہ کو کیسے شناخت کرواسکتا ہوں؟
د 2022 کال له جون میاشتې څخه راهیسې، د برکسل د ټولنیز ادغام پروګرام د ځینو نویو راتلونکو کسانو لپاره الزامي دی چې د اروپایي ټولنې د غړیو هېوادونو څخه بهر هېوادونو څخه راځي.
میں انضمام پروگرام کیلیۓ کس طرح اندراج کرسکتا ہوں؟
آپ ٹیلیفون کے زریعے بون انضمام پروگرام کیلیۓ 027017380 پر اندراج کرواسکتے ہیں۔ اوقات کار کو ملاحظہ کیجیے۔